ملک کی سب سے تیز رفتار چلنے والی ٹرین گتی مان ایکسپریس قومی دارالحکومت دہلی اور سیاحوں کے سب سے پسندیدہ مقام آگرہ کے درمیان آج سے چلنے لگی ۔
ریلوے کے وزیر سریش پربھو نے صبح دس بجے حضرت نظام الدین ریلوے
اسٹیشن کے نئے احاطے اور آگرہ اسٹیشن پر آئی آر سی ٹی سی کے ایگزیکیوٹیو لانج کے افتتاح کے ساتھ ہی گتی مان ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ریلوے کی تاریخ میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوگیا۔